Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے یومیہ اجرت کمانے والے ایک لاکھ مستحقین کو زکوۃ کی مد میں 60کروڑ روپے جاری کردیے۔مستحقین زکوۃ کو فی کس چھ ہزار روپے ملیں گے۔
سینیٹرمرتضی وہاب کے مطابق وزیر اعلیٰ نے غریب عوام خصوصاً روزانہ کی بنیاد پر روزی روٹی کمانے والوں میں راشن کی تقسیم کےلئے ہر ضلع کو 20 ملین روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ نے محکمہ داخلہ کو تمام قیدیوں سے متعلق تفصیلات تیار کرنے کی ذمہ داری تفویض کی ہے تاکہ انہیں ان کے جرائم کی نوعیت ، صحت اور مالی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلیف دیا جاسکے۔