پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد490تک جاپہنچی

شائع 28 مارچ 2020 04:20pm

پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد490تک جاپہنچی ہے۔صرف لاہور میں کورونا سے متاثرہ 116کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈی جی خان میں دو ڈاکٹرز سمیت پانچ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ملتان قرنطینہ زائرین میں 46جبکہ ملتان میں کورونا سے متاثرہ تین مریض ہیں۔ گجرات 51، جہلم 19، راولپنڈی 15، گوجرانوالہ نو، فیصل آباد میں جبکہ منڈی بہاؤالدین میں کورونا کے چار کیسز سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب سندھ بھر میں کورونا سے متاثرہ 457کیسز رپورٹ ہیں۔

Read Comments