Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے حکومت کے پاس امداد کے حوالے سے کوئی پلان نہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ اور وزیراعظم مختلف باتیں کررہے ہیں۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ملک میں لاکھوں افراد بے روز گار ہوگئے۔وزیراعظم، بلاول بھٹوزرداری اور شہباز شریف سے رابطہ کریں۔ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہاپی ایس پی فاؤنڈیشن نے امدادی سامان تقسیم کرنے کی فوٹیجز نہیں بنوائیں۔