'حکومت کے پاس امداد کے حوالے سے کوئی پلان نہیں'

شائع 05 اپريل 2020 02:17pm
فائل فوٹو

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے حکومت کے پاس امداد کے حوالے سے کوئی پلان نہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ اور وزیراعظم مختلف باتیں کررہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ملک میں لاکھوں  افراد بے روز گار ہوگئے۔وزیراعظم، بلاول بھٹوزرداری اور شہباز شریف سے رابطہ کریں۔ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاپی ایس پی فاؤنڈیشن نے امدادی سامان تقسیم کرنے  کی  فوٹیجز نہیں بنوائیں۔