Aaj Logo

شائع 09 اپريل 2020 05:42am

ایل او سی کی خلاف ورزی، پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے بھارت کا کواڈ کاپٹر مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل او سی کے ساتھ سنگ سیکٹر میں بھارتی کواڈ کاپٹر نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔

بھارتی کواڈ کاپٹر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں 600 میٹر تک آیا، بھارتی فوج کی یہ حرکت پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہلنا ہے کہ بھارتی فوج کا یہ اقدام سیز فائر سے متعلق 2003 کے معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے۔

Read Comments