'15رمضان المبارک تک حج ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہو جائے گا'

شائع 11 اپريل 2020 04:56pm

وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کہتے ہیں 15رمضان المبارک تک حج ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  سعودی وزارت حج سے مسلسل رابطے میں ہیں۔سعودی حکومت حج سے متعلق پاکستان سے مشاورت کرکے حتمی فیصلہ کرے گی۔سعودی حکومت کے پاس حج ادائیگی سے متعلق مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔

Read Comments