Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وفاقی حکومت نے کرپشن،مس کنڈکٹ میں ملوث اوراہلیت کے معیارپرپورا نہ اترنےوالے افسران کےلئے رولز جاری کر دیے۔رولزکے تحت ریٹائر منٹ کی سفارشات کےلئے بورڈ تشکیل دےدیاگیا۔
وزیراعظم نے سول سرونٹس ریٹائرمنٹ رولز 2020 کی منظوری دےدی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے رولزجاری کردیے ہیں۔
دستاویز کےمطابق سول سرونٹس ریٹائرمنٹ رولزفوری طور پرنافذ العمل ہوں گے۔قبل از وقت ریٹائرڈ افسران پنشن و مراعات کے حق دار ہوں گے۔رولز کا اطلاق نیب یا کسی ادارے سے پلی بارگین کرنے والوں پر بھی ہوگا۔
رولزکے تحت ریٹائر منٹ کی سفارشات کےلئے بورڈ تشکیل دےدیا گیا۔
بورڈ کے چیئرمین ایف پی ایس سی کے چیئرمین ہوں گے۔بورڈ ممبران میں سیکرٹریز کابینہ، اسٹیبلشمنٹ، خزانہ، قانون ہوں گے بورڈ براہ راست ریٹائرمنٹ کی سفارشات مجاز اتھارٹی کو بھجوائے گا۔سفارشات مجازاتھارٹی یعنی وزیراعظم کو بھیجی جائیں گی۔
وزیراعظم گریڈ22 کے افسر کوذاتی شنوائی کےلئے نامزد کریں گے۔