لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد24073ہوگئی جبکہ564افراد جاں بحق ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
ملک میں کورونا وائرس کےکیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید1523کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد42ہزار 073ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج7مئی بروز منگل کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید859مریض سامنے آئےجبکہ 20ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب میں 657،بلوچستان میں 164،اسلام آباد میں 36اورگلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے2کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ پنجاب میں 19 اور بلوچستان میں 1مریض کورونا وائرس کے باعث جان سے گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد9ہزار077ہوگئی جبکہ سندھ میں 8ہزار 640افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں3ہزار712،بلوچستان میں 1ہزار659،گلگت بلتستان میں388،اسلام آباد میں521اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے76کیسز سامنے آچکے ہیں۔