'ن لیگی قیادت آج اپنا بویا کاٹ رہی ہے'
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فرازکاکہناہے وزیراعظم کورونا سے لڑ رہے ہیں جبکہ ن لیگ عمران خان اور نیب پر برس رہی ہے۔وزیراعظم کے فیصلوں کا محور پاکستان کے عوام،ان کی زندگیوں کا تحفظ اور سہولتوں کی فراہمی ہے۔
سینیٹر شبلی فراز کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا ن لیگی قیادت آج اپنا بویا کاٹ رہی ہے۔اگر آپ بے گناہ ہیں تو فکر کس بات کی؟ سوالوں کے جواب دے دیں، لمبی لمبی پریس کانفرنسیں اس امر کا ثبوت ہیں کہ آپ کے پاس کوئی قانونی دفاع نہیں، سیاست کو کاروبار کا ذریعہ بنانے والے عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے۔
سینیٹر شبلی فرازکا کہنا تھا وزیراعظم کورونا سے لڑ رہے ہیں جبکہ ن لیگ عمران خان اور نیب پر برس رہی ہے۔ وزیراعظم کے فیصلوں کا محور پاکستان کے عوام،ان کی زندگیوں کا تحفظ اور سہولتوں کی فراہمی ہے۔
ن لیگی قیادت آج اپنا بویا کاٹ رہی ہے۔اگر آپ بے گناہ ہیں تو فکر کس بات کی؟ سوالوں کے جواب دے دیں۔ لمبی لمبی پریس کانفرنسیں اس امر کا ثبوت ہیں کہ آپ کے پاس کوئی قانونی دفاع نہیں۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) May 9, 2020
سیاست کو کاروبار کا ذریعہ بنانے والے عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے۔وزیراعظم کورونا سے لڑ رہے ہیں جبکہ ن لیگ عمران خان اور نیب پر برس رہی ہے۔وزیراعظم کے فیصلوں کا محور پاکستان کے عوام،ان کی زندگیوں کا تحفظ اور سہولتوں کی فراہمی ہے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) May 9, 2020