'ن لیگی قیادت آج اپنا بویا کاٹ رہی ہے'

شائع 09 مئ 2020 04:55pm
فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فرازکاکہناہے وزیراعظم کورونا سے لڑ رہے ہیں جبکہ ن لیگ عمران خان اور نیب پر برس  رہی ہے۔وزیراعظم کے فیصلوں کا محور پاکستان کے عوام،ان کی زندگیوں کا تحفظ اور سہولتوں کی فراہمی ہے۔

سینیٹر شبلی فراز کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا ن لیگی قیادت آج اپنا بویا کاٹ رہی ہے۔اگر آپ بے گناہ ہیں تو فکر کس بات کی؟ سوالوں کے جواب دے دیں، لمبی لمبی پریس کانفرنسیں اس امر کا ثبوت ہیں کہ آپ کے پاس کوئی قانونی دفاع نہیں، سیاست کو کاروبار کا ذریعہ بنانے والے عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے۔

سینیٹر شبلی فرازکا کہنا تھا وزیراعظم کورونا سے لڑ رہے ہیں جبکہ ن لیگ عمران خان اور نیب پر برس  رہی ہے۔ وزیراعظم کے فیصلوں کا محور پاکستان کے عوام،ان کی زندگیوں کا تحفظ اور سہولتوں کی فراہمی ہے۔