Aaj Logo

شائع 11 مئ 2020 06:38am

پشاور میں دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

پشاور: شہر کے تجارتی مرکز رامپورہ گیٹ پردیسی ساختہ بم کے دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد بجلی کے پول سے نصب تھا، دھماکے کے نتیجے میں میں 5 افراد زخمی ہوئے جس میں دو ٹریفک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسپتال حکام کا بتانا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ کو سیل کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Read Comments