'اپوزیشن کے پاس کورونا کا نہیں بلکہ اپنی کرپشن کے تحفظ کا ایجنڈا ہے'

شائع 13 جون 2020 05:08pm

 وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس کورونا کا نہیں بلکہ اپنی کرپشن کے تحفظ کا ایجنڈا ہے۔ اہم ترین قومی مسئلے پر بھی اپوزیشن رہنماؤں نے پوائنٹ اسکورنگ سے گریز نہیں کیا۔

  لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا کورونا جیسی وباء پر رویہ قابل مذمت اور قابل افسوس ہے۔قوم جانتی ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں نے خالی نعرے لگا کر کورونا کے خلاف 'مہم' چلائی۔کورونا وباء میں متاثرہ لوگوں کو تنہا چھوڑ کر اپوزیشن جماعتیں سیاست چمکانے میں مصروف رہیں ۔مشکل وقت میں دکھی انسانیت کو اکیلا چھوڑ نے والے اپوزیشن رہنماؤں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے ہر فیصلہ مشاورت سے کیا۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اورکھڑی رہے گی۔

Read Comments