'اپوزیشن کے پاس کورونا کا نہیں بلکہ اپنی کرپشن کے تحفظ کا ایجنڈا ہے'
فائل فوٹووزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس کورونا کا نہیں بلکہ اپنی کرپشن کے تحفظ کا ایجنڈا ہے۔ اہم ترین قومی مسئلے پر بھی اپوزیشن رہنماؤں نے پوائنٹ اسکورنگ سے گریز نہیں کیا۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا کورونا جیسی وباء پر رویہ قابل مذمت اور قابل افسوس ہے۔قوم جانتی ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں نے خالی نعرے لگا کر کورونا کے خلاف 'مہم' چلائی۔کورونا وباء میں متاثرہ لوگوں کو تنہا چھوڑ کر اپوزیشن جماعتیں سیاست چمکانے میں مصروف رہیں ۔مشکل وقت میں دکھی انسانیت کو اکیلا چھوڑ نے والے اپوزیشن رہنماؤں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے ہر فیصلہ مشاورت سے کیا۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اورکھڑی رہے گی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔