'اختر مينگل حليف تھے اور رہيں گے، تحفظات جلد دور کردیے جائيں گے'

شائع 17 جون 2020 05:02pm

وفاقی وزير اطلاعات شبلی فراز کہتے ہيں کہ اختر مينگل ہمارے حليف تھے اور رہيں گے، اُن سے رابطے ميں ہيں۔تحفظات جلد دور کردیے جائيں گے۔

شبلی فراز نے کہاسارے اتحادی ہمارے لئے قابل احترام ہيں۔اختر مينگل کے چھ نکاتی مطالبات پر کمیٹی بنائی گئی تھی۔ کميٹی ميں جہانگير ترين بھی تھے، اب نہيں ہيں، جلد کسی کا تقرر ہوجائيگا۔ نئے ممبر کا تقرر ہوتے ہی تحفظات دور کرليں گے۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ اختر مينگل سے رابطے ميں تھے اور ہيں، ايک دو دن ميں مسئلہ حل ہوجائے گا، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے ساتھ ہمارا اتحاد برقرار رہے گا۔

Read Comments