'اختر مينگل حليف تھے اور رہيں گے، تحفظات جلد دور کردیے جائيں گے'
فائل فوٹووفاقی وزير اطلاعات شبلی فراز کہتے ہيں کہ اختر مينگل ہمارے حليف تھے اور رہيں گے، اُن سے رابطے ميں ہيں۔تحفظات جلد دور کردیے جائيں گے۔
شبلی فراز نے کہاسارے اتحادی ہمارے لئے قابل احترام ہيں۔اختر مينگل کے چھ نکاتی مطالبات پر کمیٹی بنائی گئی تھی۔ کميٹی ميں جہانگير ترين بھی تھے، اب نہيں ہيں، جلد کسی کا تقرر ہوجائيگا۔ نئے ممبر کا تقرر ہوتے ہی تحفظات دور کرليں گے۔
شبلی فراز نے مزید کہا کہ اختر مينگل سے رابطے ميں تھے اور ہيں، ايک دو دن ميں مسئلہ حل ہوجائے گا، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے ساتھ ہمارا اتحاد برقرار رہے گا۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔