بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 13سالہ لڑکی شہید ہوئی۔ اُس کی والدہ اور ایک لڑکا زخمی ہوگئے۔پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ رات لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر اور بڈوری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ Indian Army troops unprovoked CFV in Hajipir & Bedori Sectors along #LOC last night targeting civil population. A 13 yrs old girl, village Mehnsar, Bedori Sector, embraced shahadat, her mother & 12 yrs old boy got injured. — DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 21, 2020 فائرنگ سے مینسر گاؤں کی 13 سالہ اقراء شبیر شہید ہوگئی جبکہ اقراء کی والدہ اور 12 سالہ لڑکا شدید زخمی ہوگئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی اور موثر انداز میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
Pak Army troops responded effectively to Indian firing.