Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 13سالہ لڑکی شہید

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ...
اپ ڈیٹ 22 جون 2020 08:03pm

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 13سالہ لڑکی شہید ہوئی۔ اُس کی والدہ اور ایک لڑکا زخمی ہوگئے۔پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ رات لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر اور بڈوری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ سے مینسر گاؤں کی 13 سالہ اقراء شبیر شہید ہوگئی جبکہ اقراء کی والدہ اور 12 سالہ لڑکا شدید زخمی ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی اور موثر انداز میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div