وہ پاکستانی اداکار۔۔جو بھارت جا کرہوئے بیکار
بھارتی فلم انڈسٹری دنیا میں ہالی وڈ کے بعد دوسری بڑی انڈسٹری مانی جاتی ہے،پاکستانی اداکاروں کا ہمیشہ یہ خواب رہا ہے کہ وہ بھارت جا کر فلموں میں کام کریں اور اپنے آپ کو منوائیں۔ پاکستان سے بہت سے اداکار وں نے بھارت کا رخ کیا ہے لیکن ان میں سے چند ہی اداکار ایسے ہیں جنہوں نے وہاں اپنے آپ کو منوایا ہے،باقی سب نے صرف نام کی حد تک کام کیا ہے ،بعض اداکاراﺅں نے تو ایسے کردار بھی کئے ہیں جنہیں خود بولی وڈ کی ہیروئنز بھی کرنا پسند نہیں کریں گی۔ آج ہم آپ کے لئے پاکستان کے ان اداکاروں کے حوالے سے معلومات لے کر آئے ہیں جنہوں نے بھارت جا کر کام تو کیا ہے لیکن ان کے کام کو کسی نے بھی نوٹس نہیں کیا۔ عمران عباس عمران عباس پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں وہ جتنے زیادہ خوبصورت ہیں اس سے زیادہ بہترین اداکاری کرتے ہیں ،انہوں نے اپنے اس ہنر کو بولی وڈ میں بھی آزمانے کا فیصلہ کیا ،ان کی قسمت یہاںتک تو اچھی تھی کہ انہیں بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ بپاشا باسو کے ساتھ مرکزی کردار نبھانے کا موقع ملا لیکن بھارتی عوام نے انہیں قبول کرنے سے انکار کردیا اور وہ واپس لوٹ کر پاکستان آگئے۔ میرا میرا پاکستان فلم انڈسٹری کی وہ اداکارہ ہیں جو اپنی کسی نہ کسی حرکت کے باعث ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں،بھارت جا کر بھی انہوں نے اس روایت کو برقرار رکھا ،وہاں بھی وہ بہترین کی بجائے بدترین اداکاری کے باعث خبروں کی زینت بنیں۔ معمررانا معمر رانا پاکستان فلم انڈسٹری کے با صلاحیت اداکار ہیں لیکن انہوں نے جب بھارت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہا تو فیل ہوگئے۔معمر رانا نے دو بھارتی فلموں دوبارہ اور ایک سیکنڈ ۔جو زندگی بدل دے میں کام کیا لیکن انہیں کسی نے بھی نوٹس نہیں کیااور وہ بھارت میں قسمت آزمانے کے بعد دوبارہ پاکستان آگئے۔ وینا ملک وینا ملک پاکستان کی مشہور متنا زعہ شخصیت ہیں ،انہیںشہرت بھارتی فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے نہیں ملی بلکہ اصل شہرت انہیں بھارت کے سب سے زیادہ متنازعہ شو بگ باس سے ملی ۔انہوں نے بھارت کی بی گریڈ فلموں میں کام کیا لیکن انہیں وہاں خاص پزیرائی نہ ملی اور وہ بھی اپنے وطن واپس آگئیں۔ ہمایوں سعید ہمایوں سعید پاکستان کے صف اول کے اداکاروں میں سے ایک ہیں لیکن بھارت میں انہیں بی گریڈ اداکار کا درجہ بھی نہیں ملا۔دو ہزار نو میں انہوں نے بھارتی فلم جشن میں منفی کردار سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا لیکن وہ وہاں اپنی کوئی چھاپ نہ چھوڑ سکے اور ناکام لوٹ آئے۔ سارہ لورین سارہ جب تک پاکستان میں تھیں مونا لیزا کے نام سے پہچانی جاتی تھیں ،بولی وڈ میں قدم رکھتے وقت انہوں نے اپنا نام تبدیل کیا اور مونا لیزا سے سارہ لورین بن گئیں ،لیکن ان کا بدلا ہوا نام بھی انہیں بھارت میں مشہور نہ کراسکا ۔انہوں نے بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ کی فلم مرڈر تھری میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن کامیابی حاصل نہ کر سکیں البتہ بھارت میں کئے گئے کام کے باعث پاکستان کیلئے بدنامی کی وجہ ضرور بن گئیں۔ میکال ذوالفقار