وہ پاکستانی اداکار۔۔جو بھارت جا کرہوئے بیکار

شائع 17 مارچ 2016 09:39am

colaj

بھارتی فلم انڈسٹری دنیا میں ہالی وڈ کے بعد دوسری بڑی انڈسٹری مانی جاتی ہے،پاکستانی اداکاروں کا ہمیشہ یہ خواب رہا ہے کہ وہ بھارت جا کر فلموں میں کام کریں اور اپنے آپ کو منوائیں۔

پاکستان سے بہت سے اداکار وں نے بھارت کا رخ کیا ہے لیکن ان میں سے چند ہی اداکار ایسے ہیں جنہوں نے وہاں اپنے آپ کو منوایا ہے،باقی سب نے صرف نام کی حد تک کام کیا ہے ،بعض اداکاراﺅں نے تو ایسے کردار بھی کئے ہیں جنہیں خود بولی وڈ کی ہیروئنز بھی کرنا پسند نہیں کریں گی۔

آج ہم آپ کے لئے پاکستان کے ان اداکاروں کے حوالے سے معلومات لے کر آئے ہیں جنہوں نے بھارت جا کر کام تو کیا ہے لیکن ان کے کام کو کسی نے بھی نوٹس نہیں کیا۔

عمران عباس

imran-abbas0000000

عمران عباس پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں وہ جتنے زیادہ خوبصورت ہیں اس سے زیادہ بہترین اداکاری کرتے ہیں ،انہوں نے اپنے اس ہنر کو بولی وڈ میں بھی آزمانے کا فیصلہ کیا ،ان کی قسمت یہاںتک تو اچھی تھی کہ انہیں بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ بپاشا باسو کے ساتھ مرکزی کردار نبھانے کا موقع ملا لیکن بھارتی عوام نے انہیں قبول کرنے سے انکار کردیا اور وہ واپس لوٹ کر پاکستان آگئے۔

میرا

mera300000000

میرا پاکستان فلم انڈسٹری کی وہ اداکارہ ہیں جو اپنی کسی نہ کسی حرکت کے باعث ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں،بھارت جا کر بھی انہوں نے اس روایت کو برقرار رکھا ،وہاں بھی وہ بہترین کی بجائے بدترین اداکاری کے باعث خبروں کی زینت بنیں۔

معمررانا

momar-rana100000000

معمر رانا پاکستان فلم انڈسٹری کے با صلاحیت اداکار ہیں لیکن انہوں نے جب بھارت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہا تو فیل ہوگئے۔معمر رانا نے دو بھارتی فلموں دوبارہ اور ایک سیکنڈ ۔جو زندگی بدل دے میں کام کیا لیکن انہیں کسی نے بھی نوٹس نہیں کیااور وہ بھارت میں قسمت آزمانے کے بعد دوبارہ پاکستان آگئے۔

وینا ملک

veena-malik000000000000

وینا ملک پاکستان کی مشہور متنا زعہ شخصیت ہیں ،انہیںشہرت بھارتی فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے نہیں ملی بلکہ اصل شہرت انہیں بھارت کے سب سے زیادہ متنازعہ شو بگ باس سے ملی ۔انہوں نے بھارت کی بی گریڈ فلموں میں کام کیا لیکن انہیں وہاں خاص پزیرائی نہ ملی اور وہ بھی اپنے وطن واپس آگئیں۔

ہمایوں سعید

humayon-saeed000000000

ہمایوں سعید پاکستان کے صف اول کے اداکاروں میں سے ایک ہیں لیکن بھارت میں انہیں بی گریڈ اداکار کا درجہ بھی نہیں ملا۔دو ہزار نو میں انہوں نے بھارتی فلم جشن میں منفی کردار سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا لیکن وہ وہاں اپنی کوئی چھاپ نہ چھوڑ سکے اور ناکام لوٹ آئے۔

سارہ لورین

sara0000000

سارہ جب تک پاکستان میں تھیں مونا لیزا کے نام سے پہچانی جاتی تھیں ،بولی وڈ میں قدم رکھتے وقت انہوں نے اپنا نام تبدیل کیا اور مونا لیزا سے سارہ لورین بن گئیں ،لیکن ان کا بدلا ہوا نام بھی انہیں بھارت میں مشہور نہ کراسکا ۔انہوں نے بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ کی فلم مرڈر تھری میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن کامیابی حاصل نہ کر سکیں البتہ بھارت میں کئے گئے کام کے باعث پاکستان کیلئے بدنامی کی وجہ ضرور بن گئیں۔

میکال ذوالفقار

mikal000000000000

میکال پاکستان ڈرامہ انڈسٹر ی کا جانا پہچانا نام ہیں ،انہوں نے دو ہزار سات میں اپنے بولی وڈ کیر ئیر کا آغاز فلم شوٹ اینڈ سائٹ سے کیا ،کوئی کامیابی نہ ملنے کے بعد انہوں نے ایک بار پھر کوشش کی اور فلم یو آر مائی جان میں مرکزی کردار ادا کرنے کے باوجودوہ بھارتیوں کے دل ودما غ میں کوئی جگہ نہ بنا سکے۔

حمائمہ ملک

humaima-malik0000000000

حمائمہ شعیب منصور کی فلم بول میں کام کرکے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پرپہنچ گئیں ،اتنی جلدی شہرت ملنے کی وجہ سے وہ سمجھیں کہ بھارت میں بھی انہیں ہاتھوں ہاتھ قبول کیا جائے گا اور انہوں نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم راجا نٹور لال میں کام کیا لیکن انہیں ناکامی کے سواءکچھ ہاتھ نہ آیا اور وہ لوٹ کر واپس وہیں آگئیں جہاں سے انہوں نے شروعات کی تھی یعنی واپس پاکستان۔