خطرناک بیماریوں کا شکاربھارتی اداکار
شہرت ایک ایسی چیز ہے جو انسان کو یا تو بنا دیتی ہے یا مکمل طور پر بگاڑ دیتی ہے ،کبھی کبھی بہت زیادہ شہرت بھی کسی سے سنبھالی نہیں جاتی اور انسان بہت زیادہ مقبولیت کے باعث دیوانہ ہونے لگتا ہے۔ بھارتی اداکار نہ صرف اپنے ملک میں مشہور ہیں بلکہ بیرون ملک بھی ان کے چرچے ہیں کیونکہ بھارتی فلم انڈسٹری کا شمار عالمی شہرت یا فتہ انڈسٹریز میں ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کیلئے بھارت کے ان مشہور لوگوں کی زندگی کی کچھ خوفناک حقیقتیں لے کر آئے ہیں جنہیں انہوں نے سب سے چھپائے رکھا ،لیکن انسان کب تک کسی چیز کو پوشیدہ رکھ سکتا ہے بالآخر انہوں نے بھی اپنی زندگی کے ان رازوں سے پردہ اٹھادیا جنہیں یاد کرکے ان کی روح کانپ جاتی ہے۔ دیپیکا پڈوکون دیپیکا نے اپنے ماضی کو کھنگالتے ہوئے بتایا کہ بولی وڈ میں اپنی قسمت آزمائی کے دوران میں حد سے زیادہ ڈیپریشن کا شکار ہوگئی تھی،وہ دور میری زندگی کا تاریک ترین دور تھا جسے میں کبھی بھلا نہیں سکتی۔ دیپیکا نے اپنی ذہنی حا لت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک این جی اوقائم کی ہے جو ذہنی امراض اور شدید قسم کے ڈیپریشن میں مبتلا افراد کی مدد کرتی ہے۔ عامرخان بولی وڈ کے معروف اداکار عامر خان بھی زندگی کے اس دور سے گزر چکے ہیں جسے یاد کرکے وہ پریشان ہو جاتے ہیں انہوں نے اپنی یادداشتوں کو کھنگالتے ہوئے بتایا کہ ان کے مشہور و معروف سماجی پروگرام ستے میو جیتے کی شوٹنگ کے دوران وہ شدید ذہنی ڈیپریشن میں مبتلا ہو گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر لوگوں کے مسائل کے بارے میں بات تو کر سکتے ہیں لیکن ان کے حا لات محسوس نہیں کر سکتے ،جب میں اور میری ٹیم نے لوگوں کے حا لاتوں کا مشاہدہ کیا تو ہمیں ان کے دکھ کااحساس ہوا اور اس احساس نے ہمیں شدید کرب میں مبتلا کردیا۔ شمع سکندر