Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت نگرانی کی ہدایت کردی ہے، بلال اکبر کہتے ہیں کہ دہشتگردوں کو پناہ دینے والے افراد کی خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ڈی جی رینجرز کے جاری مراسلے میں ریلوے اسٹیشنز اور بس اڈوں کی بھی سخت نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے، میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ مفرور دہشتگردوں کو دیکھتے ہی سخت اور مکمل کارروائی کی جائے گی، دہشت گردوں کو پناہ دینے والے افراد کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پولیس اور رینجرز سے بھرپور تعاون کریں، کسی بھی مشکوک شخص کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن پر دیں، رینجرز کو اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت نگرانی کی ہدایت کردی ہے، بلال اکبر کہتے ہیں کہ دہشتگردوں کو پناہ دینے والے افراد کی خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ڈی جی رینجرز کے جاری مراسلے میں ریلوے اسٹیشنز اور بس اڈوں کی بھی سخت نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے، میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ مفرور دہشتگردوں کو دیکھتے ہی سخت اور مکمل کارروائی کی جائے گی، دہشت گردوں کو پناہ دینے والے افراد کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پولیس اور رینجرز سے بھرپور تعاون کریں، کسی بھی مشکوک شخص کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن پر دیں، رینجرز کو اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔