کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت نگرانی کی جائے، ڈی جی رینجرز

اپ ڈیٹ 29 مارچ 2016 06:20am

DG-rangers

ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت نگرانی کی ہدایت کردی ہے، بلال اکبر کہتے ہیں کہ دہشتگردوں کو پناہ دینے والے افراد کی خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈی جی رینجرز کے جاری مراسلے میں ریلوے اسٹیشنز اور بس اڈوں کی بھی سخت نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے، میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ مفرور دہشتگردوں کو دیکھتے ہی سخت اور مکمل کارروائی کی جائے گی، دہشت گردوں کو پناہ دینے والے افراد کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پولیس اور رینجرز سے بھرپور تعاون کریں، کسی بھی مشکوک شخص کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن پر دیں، رینجرز کو اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔