Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں پرویزمشرف کو بیرون ملک بھجوانے کی اجازت دینے پرسیکرٹری داخلہ کوآج ہی طلب کرلیا۔جسٹس میاں مظہرعالم کی سربراہی میں خصوصی عدالت کا تین رکنی بینچ سنگین غداری کیس کی سماعت کررہا ہے،سماعت کے آغاز پرپرویزمشرف کے وکیل نے استثناءکی درخواست دائرکی تاہم عدالت نے پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پربرہمی کا اظہارکیا۔ جسٹس میاں مظہرعالم کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہماری اجازت کے بغیر ملزم کا نام ای سی ایل سے کیوں نکالا؟،عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو آج ہی پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری داخلہ بتائیں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کیوں کی؟استغاثہ کے وکیل اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ عدالت کے پاس ملزم کے پیش نہ ہونے پر مختلف آپشن موجود ہیں،وکیل کی ضمانت مسترد اورمچلکے ضبط کیے جائیں۔عدالت کے پاس ملزم کا ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا بھی آپشن موجود ہے، عدالت مشرف کا بیان ویڈیولنک یا اسکائپ کے ذریعے ریکارڈ کرے۔
خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں پرویزمشرف کو بیرون ملک بھجوانے کی اجازت دینے پرسیکرٹری داخلہ کوآج ہی طلب کرلیا۔
جسٹس میاں مظہرعالم کی سربراہی میں خصوصی عدالت کا تین رکنی بینچ سنگین غداری کیس کی سماعت کررہا ہے،سماعت کے آغاز پرپرویزمشرف کے وکیل نے استثناءکی درخواست دائرکی تاہم عدالت نے پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پربرہمی کا اظہارکیا۔
جسٹس میاں مظہرعالم کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہماری اجازت کے بغیر ملزم کا نام ای سی ایل سے کیوں نکالا؟،عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو آج ہی پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری داخلہ بتائیں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کیوں کی؟
استغاثہ کے وکیل اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ عدالت کے پاس ملزم کے پیش نہ ہونے پر مختلف آپشن موجود ہیں،وکیل کی ضمانت مسترد اورمچلکے ضبط کیے جائیں۔
عدالت کے پاس ملزم کا ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا بھی آپشن موجود ہے، عدالت مشرف کا بیان ویڈیولنک یا اسکائپ کے ذریعے ریکارڈ کرے۔