پرویزمشرف کی بیرون ملک روانگی پرسیکرٹری داخلہ عدالت طلب

شائع 31 مارچ 2016 07:35am

pervez-musharraf.si_

خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں پرویزمشرف کو بیرون ملک بھجوانے کی اجازت دینے پرسیکرٹری داخلہ کوآج ہی طلب کرلیا۔

جسٹس میاں مظہرعالم کی سربراہی میں خصوصی عدالت کا تین رکنی بینچ سنگین غداری کیس کی سماعت کررہا ہے،سماعت کے آغاز پرپرویزمشرف کے وکیل نے استثناءکی درخواست دائرکی تاہم عدالت نے پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پربرہمی کا اظہارکیا۔

جسٹس میاں مظہرعالم کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہماری اجازت کے بغیر ملزم کا نام ای سی ایل سے کیوں نکالا؟،عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو آج ہی پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری داخلہ بتائیں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کیوں کی؟

استغاثہ کے وکیل اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ عدالت کے پاس ملزم کے پیش نہ ہونے پر مختلف آپشن موجود ہیں،وکیل کی ضمانت مسترد اورمچلکے ضبط کیے جائیں۔

عدالت کے پاس ملزم کا ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا بھی آپشن موجود ہے، عدالت مشرف کا بیان ویڈیولنک یا اسکائپ کے ذریعے ریکارڈ کرے۔