Aaj Logo

شائع 22 جون 2020 09:37pm

علی ظفر/میشاشفیع کیس: مزید کارروائی 17 اگست تک ملتوی

لاہور کی سیشن کورٹ میں اداکار علی ظفر کی درخواست پر میشاشفیع کےخلاف سو کروڑ روپے ہرجانہ کیس کی سماعت مزید کارروائی کےلئے 17 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے کیس پر سماعت کی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو بیان قلمبند کرانے کےلئےطلب کرلیا۔کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کی بناء پر عدالت میں دونوں فریقین کے وکلاء پیش نہ ہوئے۔عدالت نے آج شہادتیں قلمبند کروانے کےلئے گواہان کو طلب کر رکھا تھا۔علی ظفر نے درخواست میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کئے۔میشا شفیع نے سستی شہرت کےلئے جھوٹے الزامات لگائے۔ میشا شفیع کے الزامات سے پوری دنیا میں شہرت متاثر ہوئی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

Read Comments