Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

علی ظفر/میشاشفیع کیس: مزید کارروائی 17 اگست تک ملتوی

کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کی بناء پر عدالت میں دونوں فریقین کے وکلاء پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے آج شہادتیں قلمبند کروانے کےلئے گواہان کو طلب کر رکھا تھا۔
شائع 22 جون 2020 09:37pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کی سیشن کورٹ میں اداکار علی ظفر کی درخواست پر میشاشفیع کےخلاف سو کروڑ روپے ہرجانہ کیس کی سماعت مزید کارروائی کےلئے 17 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو بیان قلمبند کرانے کےلئےطلب کرلیا۔ کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کی بناء پر عدالت میں دونوں فریقین کے وکلاء پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے آج شہادتیں قلمبند کروانے کےلئے گواہان کو طلب کر رکھا تھا۔ علی ظفر نے درخواست میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کئے۔ میشا شفیع نے سستی شہرت کےلئے جھوٹے الزامات لگائے۔ میشا شفیع کے الزامات سے پوری دنیا میں شہرت متاثر ہوئی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div