عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں...
اپ ڈیٹ 26 جون 2020 03:33pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کیا جائے۔

اپنے ٹویٹ مین وزیراعظم نے کہا کہ آج تشدد سے متاثرہ افراد سے یکجہتی کا عالمی دن ہے، دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف دلاتا ہوں، عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرے۔

عمران خان نے کہا کہ نہتے کشمیری پیلٹ گن، جنسی تشدد، بجلی کے جھٹکوں اور تشدد کا سامنا کررہے ہیں،بہیمانہ زیادتیوں پر مسلسل خاموشی انسانی حقوق اور قوانین کیخلاف ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہندوتوا کی پیروکار قابض مودی سرکار کے حکم پرغاصب بھارتی افواج کے ہاتھوں رقم کی جانے والی بربریت کی یہ داستانیں اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اورعالمی میڈیا نے مرتب کر رکھی ہیں،اس سفاکیت پر روا رکھی جانے والی خاموشی انسانی حقوق اورعالمی انسانی قوانین کیخلاف ہے ، جسے قبول نہیں جانا چاہیے۔

Read Comments