عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرے،وزیراعظم
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کیا جائے۔
اپنے ٹویٹ مین وزیراعظم نے کہا کہ آج تشدد سے متاثرہ افراد سے یکجہتی کا عالمی دن ہے، دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف دلاتا ہوں، عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرے۔
عمران خان نے کہا کہ نہتے کشمیری پیلٹ گن، جنسی تشدد، بجلی کے جھٹکوں اور تشدد کا سامنا کررہے ہیں،بہیمانہ زیادتیوں پر مسلسل خاموشی انسانی حقوق اور قوانین کیخلاف ہیں۔
تشددکاشکارہونےوالوں کی حمایت کےعالمی دن کےموقع پرآج میری عالمی برادری سےاپیل ہےکہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی کےمرتکب بھارت کامحاسبہ کرےجو بچوں/خواتین/جوانوں پرپیلٹ گنزچلاتا، جنسی حملےکرتا،برقی جھٹکوں سےانہیں موت کی نیندسلاتا اوران پربدترین ذہنی وجسمانی تشددآزماتاہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 26, 2020
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہندوتوا کی پیروکار قابض مودی سرکار کے حکم پرغاصب بھارتی افواج کے ہاتھوں رقم کی جانے والی بربریت کی یہ داستانیں اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اورعالمی میڈیا نے مرتب کر رکھی ہیں،اس سفاکیت پر روا رکھی جانے والی خاموشی انسانی حقوق اورعالمی انسانی قوانین کیخلاف ہے ، جسے قبول نہیں جانا چاہیے۔
ہندوتوا کی پیروکارقابض مودی سرکارکے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 26, 2020
حکم پرغاصب بھارتی افواج کےہاتھوں رقم کی جانےوالی بربریت کی یہ داستانیں اقوام متحدہ،انسانی حقوق کی تنظیموں اورعالمی میڈیانےمرتب کررکھی ہیں۔ اس سفاکیت پرروا رکھاجانےوالا سکوت انسانی حقوق اورعالمی انسانی قوانین کیخلاف ہےجسےگوارانہیں کیاجاناچاہئیے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔