لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم ہونے میں ایک روز باقی ہے،سیل علاقوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ امید ہے لاک ڈاون ختم ہونے سے کاروباری اور اخراجات کے دیگر مسائل کم ہوں گے۔
چودہ روزہ قرنطینہ ٹائم اب ختم ہونے کو ہے،لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن 13ویں روز میں داخل ہوگیا ہے،ایک روز بعد کاروباری اور ملازمت پیشہ افراد کے آنے جانے کے بیشتر کم مسائل ہوجائیں گے۔
اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ابتر حالات سے پریشان شہری کہتے ہیں کہ کاروبار تو ٹھپ ہوگیا ملازمین کو تنخواہ دینا مشکل ہے۔
لاہور کے سیل کئے گئے 32مقامات یکم جولائی سے کھل جائیں گے۔