Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم ہونے میں ایک روز باقی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم ہونے میں...
شائع 29 جون 2020 12:14pm

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم ہونے میں ایک روز باقی ہے،سیل علاقوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ امید ہے لاک ڈاون ختم ہونے سے کاروباری اور اخراجات کے دیگر مسائل کم ہوں گے۔

چودہ روزہ قرنطینہ ٹائم اب ختم ہونے کو ہے،لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن 13ویں روز میں داخل ہوگیا ہے،ایک روز بعد کاروباری اور ملازمت پیشہ افراد کے آنے جانے کے بیشتر کم مسائل ہوجائیں گے۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ابتر حالات سے پریشان شہری کہتے ہیں کہ کاروبار تو ٹھپ ہوگیا ملازمین کو تنخواہ دینا مشکل ہے۔

لاہور کے سیل کئے گئے 32مقامات یکم جولائی سے کھل جائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div