بھارتی جارحیت بھی کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچلنےمیں ناکام رہی،پاک فوج

راولپنڈی :پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے یوم شہدائے...
شائع 13 جولائ 2020 09:07am

راولپنڈی :پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے یوم شہدائے کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کئی دہائیوں سے جاری بھارتی جارحیت بھی کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچلنے میں ناکام رہی، شہداءکے لہو کا ایک ایک قطرہ نہ فراموش کیا جائے گا اور نہ ہی معاف کیا جائے گا، فتح ہی کشمیریوں کا مقدر ہے۔

یوم شہدائے کشمیر پر پاکستان کی مسلح افواج نے شہدائے کشمیر کو زبردست سلام عقیدت اور نہتے کشمیریوں کو خراج تحسین کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم شہدائے کشمیر آزادی کیلئے بہادر کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ،بہادر کشمیری شہداء کے لہو کا ایک ایک قطرہ نہ فراموش کیا جائے گا اورنہ ہی معاف کیا جائے گا۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ دہائیوں سے جاری بھارتی مظالم، ناقابل تسخیر جذبے، جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہے ، انشاء اللہ، کامیابی کشمیریوں کا مقدر ہے ۔

Read Comments