صادق آباد کے علاقے حق ٹاون میں برقعہ پوش شخص نے4معصوم بچوں پر تیزاب پھینک دیا،ملزم نے ایک بچے پر چاقو سے وار بھی کیا۔
صادق آبادمیں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا جہاںبرقعہ شخص نے 4بچوں پر تیزاب پھینک دیا،ملزم نے ایک بچے کو چاقو کے وار سے زخمی بھی کیا۔
لواحقین کے مطابق مدرسے کےاستاد نےبچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی،بچے نے اپنے گھروالوں کو بتایا تو استاد تیش میں آگیا۔
بچے گلی میں کھیل رہے تھے کہ استادنےان پرتیزاب پھینک دیا،واقعے کے بعد اہل علاقہ نے استاد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
دوسری جانب پولیس نےملزم کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیااورتحقیقات شروع کردیں۔