Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

صادق آباد میں برقعہ پوش شخص نے 4معصوم بچوں پر تیزاب پھینک دیا

صادق آباد کے علاقے حق ٹاون میں برقعہ پوش شخص نے4معصوم بچوں پر...
شائع 14 جولائ 2020 10:57am

صادق آباد کے علاقے حق ٹاون میں برقعہ پوش شخص نے4معصوم بچوں پر تیزاب پھینک دیا،ملزم نے ایک بچے پر چاقو سے وار بھی کیا۔

صادق آبادمیں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا جہاںبرقعہ شخص نے 4بچوں پر تیزاب پھینک دیا،ملزم نے ایک بچے کو چاقو کے وار سے زخمی بھی کیا۔

لواحقین کے مطابق مدرسے کےاستاد نےبچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی،بچے نے اپنے گھروالوں کو بتایا تو استاد تیش میں آگیا۔

بچے گلی میں کھیل رہے تھے کہ استادنےان پرتیزاب پھینک دیا،واقعے کے بعد اہل علاقہ نے استاد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب پولیس نےملزم کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیااورتحقیقات شروع کردیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div