شائع 15 جولائ 2020 08:48pm

پیٹرا کوویٹوا اور ڈومینک تھیئم نےمینزاورویمنز فائنل میں جگہ بنالی

دوبار کی ومبلڈن چیمپیئن پیٹرا کوویٹوا اور آسٹریلیا کے ڈومینک تھیئم نے جرمنی میں کھیلے جانے والے نمائشی ٹورنامنٹ کے مینز اور ویمنز فائنل میں جگہ بنالی۔

برلن میں کورونا وباء کے بعد کھیلے جانے والے پہلے ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلزسیمی فائنل میں چیک ری پبلک کی پیٹرا کوویٹوا نے کی کی برٹنز کو اسٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے مات دی۔ فائنل میں کوویٹوا کا مقابلہ ایلینا سویٹولینا سے ہوگا۔

مینز سنگلز میں آسٹریا کے ڈومینک تھیئم نے اٹلی کے یانک سنر کو 3-6 اور 6-7 سے زیر کیا۔ فائنل میں تھیئم کا مقابلہ اٹلی کے میٹیو بریٹینی سے ہوگا۔

بریٹینی نے سیمی فائنل میں اسپین کے روبر ٹو باتستا کیخلاف 6-4، 3-6 اور 6-10 سے فتح سمیٹی تھی۔

Read Comments