حالیہ بارش میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کےلئے انعام کا اعلان
آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے شہر میں حالیہ بارش کی لہر کے دوران...
آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے شہر میں حالیہ بارش کی لہر کے دوران سڑکوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور نکاسی آب کو ممکن بنانے کے ضمن میں سیکشن آفیسر فیروزآباد سب انسپکٹر اشرف اورمیٹھادر ٹریفک سیکشن کے اے ایس آئی عثمان کی خدمات کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور پچاس پچاس ہزار روپئے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔
آئی جی سندھ نے بارشوں کے دوران سڑکوں کو ٹریفک کے لئے کلیئر کرنے پر ٹریفک پولیس کراچی کے جملہ سیکشنز پر تعینات افسران اور جوانوں کی کارکردگی کو بھی لائق ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے قوی امید ہے کہ ٹریفک پولیس شہر میں حالیہ بارشوں کی لہر کے دوران اپنی بہترین اور بروقت خدمات کے تسلسل کو جاری رکھیں گے۔
Read Comments