حالیہ بارش میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کےلئے انعام کا اعلان

آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے شہر میں حالیہ بارش کی لہر کے دوران...
شائع 19 جولائ 2020 12:29am

آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے شہر میں حالیہ بارش کی لہر کے دوران سڑکوں‌ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور نکاسی آب کو ممکن بنانے کے ضمن میں سیکشن آفیسر فیروزآباد سب انسپکٹر اشرف اورمیٹھادر ٹریفک سیکشن کے اے ایس آئی عثمان کی خدمات کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور پچاس پچاس ہزار روپئے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

آئی جی سندھ نے بارشوں کے دوران سڑکوں کو ٹریفک کے لئے کلیئر کرنے پر ٹریفک پولیس کراچی کے جملہ سیکشنز پر تعینات افسران اور جوانوں کی کارکردگی کو بھی لائق ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے قوی امید ہے کہ ٹریفک پولیس شہر میں حالیہ بارشوں کی لہر کے دوران اپنی بہترین اور بروقت خدمات کے تسلسل کو جاری رکھیں‌ گے۔