Aaj Logo

شائع 29 جولائ 2020 12:18pm

انٹرنیٹ پر ہونے والا ہے چڑیلوں کا قبضہ

پاکستان کے معروف ہدایت کار عاصم عباس کی ویب سیریز 'چڑیلز' 11 اگست کو ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم زی 5 پر ریلیز کی جائے گی۔

گزشتہ دنوں ہدایت کار عاصم عباس نے اپنی ویب سیریز 'چڑیلز' کا پہلا پوسٹر جاری کیا تھا جس کے بعد مداحوں کو اس کا بے صبری سے انتظار تھا۔

** **

اس ویب سیریز میں اداکارہ ثروت گیلانی، نمرہ بُچہ، مہربانو اور یسریٰ رضوی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ویب سیریز 'چڑیلز' کی کہانی 4 خواتین کے گرد گھومتی ہے جو کہ دھوکہ دہی میں ملوث شوہروں کو بے نقاب کرنے کے لیے ایک خفیہ جاسوس ایجنسی کھولتی ہیں۔

ہدایت کار عاصم عباس نے ماضی میں اس ویب سیریز کے حوالے سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا تھا کہ یہ ان کے لیے بے حد خاص ہے۔

Read Comments