Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

انٹرنیٹ پر ہونے والا ہے چڑیلوں کا قبضہ

پاکستان کے معروف ہدایت کار عاصم عباس کی ویب سیریز 'چڑیلز' 11 اگست...
شائع 29 جولائ 2020 12:18pm

پاکستان کے معروف ہدایت کار عاصم عباس کی ویب سیریز 'چڑیلز' 11 اگست کو ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم زی 5 پر ریلیز کی جائے گی۔

گزشتہ دنوں ہدایت کار عاصم عباس نے اپنی ویب سیریز 'چڑیلز' کا پہلا پوسٹر جاری کیا تھا جس کے بعد مداحوں کو اس کا بے صبری سے انتظار تھا۔

ویب سیریز چڑیلز کا پوسٹر
ویب سیریز چڑیلز کا پوسٹر

** **

اس ویب سیریز میں اداکارہ ثروت گیلانی، نمرہ بُچہ، مہربانو اور یسریٰ رضوی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ویب سیریز 'چڑیلز' کی کہانی 4 خواتین کے گرد گھومتی ہے جو کہ دھوکہ دہی میں ملوث شوہروں کو بے نقاب کرنے کے لیے ایک خفیہ جاسوس ایجنسی کھولتی ہیں۔

ہدایت کار عاصم عباس نے ماضی میں اس ویب سیریز کے حوالے سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا تھا کہ یہ ان کے لیے بے حد خاص ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div