'جس نے کشمیرکا سفیر بننا تھا، وہ آج کلبھوشن کا وکیل ہے'
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے کلبھوشن کو این آراودے دیا ہے۔حکومت کو ایف اے ٹی ایف کے نام پرآمرانہ اختیارات حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔حکومت چاہتی ہے اپوزیشن کچھ نہ بولے۔وزیراعظم عمران خان اپنے مشیروں کی کرپشن کا تحفظ کرتے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔حکومت پرکڑی تنقیدکی، بولے، جس نے کشمیرکا سفیر بننا تھا، وہ آج کلبھوشن کا وکیل ہے۔ہمیں کسی این آر اوکی ضرورت نہیں، سب سے زیادہ این آر او وزیراعظم نے لیے، مالم جبہ، بی آرٹی، چینی اور آٹا چوری کرنے والوں کو این آر او دیا گیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ اسدقیصریادرکھیں وہ پی ٹی آئی کارکن نہیں، ایوان کےکسٹوڈین ہیں۔حکومت نےجوآج کیاوہ سمجھ سےبالاترہے۔واضح کرناچاہتاہوں نیب آرڈیننس پی ٹی آئی حکومت لیکرآئی۔ایف اےٹی ایف کےنام پر حکومت کوغیرضروری طاقتورنہیں بننےدینگے۔
سیاسی صورتحال پرمریم نوازکی خاموشی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھاکہ یہ ن لیگ کی مرضی ہے کہ کس نمائندے سے بیان دلوائیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہاکہ پیپلزپارٹی حکومت کی ہرآمرانہ سوچ کوبےنقاب کرتی رہےگی۔ کسی کی دھمکیوں سے ڈرکراپنے حقوق سے دستبردارنہیں ہوں گے۔