ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کورونا وائرس کو شکست دے کر گھر پہنچ گئے۔ 77 سالہ اداکار کا کوویڈ ٹیسٹ گزشتہ ماہ کی 11 تاریخ کو مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
کورونا سے صحتیاب ہونے کی خبر امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹر کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ ان کا کورونا ٹیسٹ 23 روز بعد منفی آیا جس کے بعد وہ اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے۔
دوسری جانب امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن تاحال کورونا وائرس کو شکست نہیں دے سکے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ ایشوریا رائے بچن اور بیٹی ارادھیا پہلے ہی صحتیاب ہوکر گھر پہنچ چکے ہیں۔