Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن کورونا وائرس سے صحتیاب

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کورونا وائرس کو...
شائع 03 اگست 2020 01:24am

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کورونا وائرس کو شکست دے کر گھر پہنچ گئے۔ 77 سالہ اداکار کا کوویڈ ٹیسٹ گزشتہ ماہ کی 11 تاریخ کو مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

کورونا سے صحتیاب ہونے کی خبر امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹر کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ ان کا کورونا ٹیسٹ 23 روز بعد منفی آیا جس کے بعد وہ اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے۔

enter image description here

دوسری جانب امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن تاحال کورونا وائرس کو شکست نہیں دے سکے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ ایشوریا رائے بچن اور بیٹی ارادھیا پہلے ہی صحتیاب ہوکر گھر پہنچ چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div