آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورجاپانی وزیردفاع کے درمیان ویڈیوٹیلی کانفرنس ہوئی ہے ۔
جاپانی وزیر دفاع نے کورونا کوروکنے کی سرگرمیوں سےمتعلق آگاہ کیا ۔ٹیلی کانفرنس میں آرمی چیف نے پاکستان میں کی جانے والی حالیہ سرگرمیوں اور اقدامات کی وضاحت کی۔
جاپانی سفارتخانے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورجاپانی وزیردفاع کے درمیان ویڈیو ٹیلی کانفرنس ہوئی ۔ جس میں کورونا وبا سے نمٹنے کےلیے دونوں ممالک کے دفاعی شعبے کے کردارپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔
جاپانی وزیر دفاع نے کورونا وائرس کو روکنے کی سرگرمیوں سےمتعلق آگاہ کیا ۔ آرمی چیف نے پاکستان میں کی جانے والی حالیہ سرگرمیوں اور اقدامات کی وضاحت کی ۔