اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے یہ زرعی فارمزچھوٹے کاشتکارکا طریقہ کاشت بدلیں گے۔
وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارت سائنس اورٹیکنالوجی کے اگلے دوپروگرام وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے اس مہینے لانچ کریں گے، پہلا پروگرام میڈیکل انجینرنگ سے متعلق ہے جب کہ دوسرا پروگرام دو ایکڑ سے بارہ ایکڑتک کے ہائی ٹیک زرعی فارمز بنانا ہے۔
وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے اگلے دو پروگرام وزیر اعظم کی منظوری سے اس مہینے لانچ کریں گے، پہلا پروگرام میڈیکل انجینرنگ سے متعلق ہے ہم چاہتے ہیں کہ پورے ضلع سیالکوٹ کو گوادر جیسا اسٹیٹس دیا جائے تا کہ400ملین ڈالر کی ایکسپورٹ کو دو سالوں میں 2 بلین ڈالر پر لے جا سکیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 7, 2020
وفاقی وزیرنے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پورے ضلع سیالکوٹ کوگوادرجیسا اسٹیٹس دیا جائے تاکہ 400 ملین ڈالرکی ایکسپورٹ کودو سالوں میں 2 بلین ڈالرپرلے جا سکیں، جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے یہ زرعی فارمزانشاء اللہ چھوٹے کاشتکارکا طریقہ کاشت بدلیں گے،اس کے ساتھ زراعت کا سارا ماحول بھی تبدیل کر دیں گے.
دوسرا پروگرام دو ایکڑ سے بارہ ایکڑ تک کے HiTech زرعی فارمز بنانا ہے، جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے یہ زرعی فارمز انشاللہ چھوٹے کاشتکار کا طریقہ کاشت تو بدلیں گے اس کے ساتھ ہماری زراعت کا سارا ماحول بھی تبدیل کر دیں گے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 7, 2020