Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

جدیدٹیکنالوجی سے زرعی فارمزچھوٹے کاشتکار کا طریقہ کاشت بدلیں گے، فوادچوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا...
شائع 07 اگست 2020 10:37am

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے یہ زرعی فارمزچھوٹے کاشتکارکا طریقہ کاشت بدلیں گے۔

وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏وزارت سائنس اورٹیکنالوجی کے اگلے دوپروگرام وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے اس مہینے لانچ کریں گے، پہلا پروگرام میڈیکل انجینرنگ سے متعلق ہے جب کہ دوسرا پروگرام دو ایکڑ سے بارہ ایکڑتک کے ہائی ٹیک زرعی فارمز بنانا ہے۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پورے ضلع سیالکوٹ کوگوادرجیسا اسٹیٹس دیا جائے تاکہ 400 ملین ڈالرکی ایکسپورٹ کودو سالوں میں 2 بلین ڈالرپرلے جا سکیں، جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے یہ زرعی فارمزانشاء اللہ چھوٹے کاشتکارکا طریقہ کاشت بدلیں گے،اس کے ساتھ زراعت کا سارا ماحول بھی تبدیل کر دیں گے.

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div