چین میں کورونا وائرس دوبارہ پھیلنے لگا، مزید 44 کیسز سامنے آگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ان 44 میں سے 13 مقامی اور 31 افراد بیرون ملک سے آئے ہیں۔
چین میں اب تک وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی کُل تعداد 84 ہزار 712 ہوگئی ہے جبکہ 4 ہزار 634 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔