Aaj Logo

شائع 12 اگست 2020 09:34am

بیوی کی مباشرت نہ کرنے کی منت، شوہر نے تنگ آکر خودکشی کرلی

بھارت میں مباشرت کی کمی کے باعث ایک شادی شدہ شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔ خودکشی کرنے والے شخص کی ماں نے اپنے بہو کے خلاف پولیس میں ایک درخواست درج کروائی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کے بیٹے نے ذہنی دباؤ کی وجہ سے خودکشی کی ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق لڑکے کی ماں 52 سالہ ملی پارمر کا کہنا تھا کہ اس کے بیٹے اور بہو کے درمیان 22 ماہ کی شادی شدہ زندگی میں میاں بیوی والے تعلقات استوار نہیں ہو سکے تھے۔

ملی پارمر نے شوہر کی موت میں غمزدہ اپنی بہو پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے میرے بیٹے کے ساتھ 22 ماہ سے ازدواجی تعلقات استوار نہیں کیے تھے جس کے باعث وہ ذہنی تناؤ کا شکار تھا اور بالآخر موت کو گلے لگانے پر مجبور ہوا۔

گرفتار لڑکی کی ساس نے انکشاف کیا ہے وہ اپنے بیٹے اور بہو کے گھر گئی تو اسے معلوم ہوا کہ وہ دونوں الگ الگ بستر پو سوتے ہیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص سرندراسن نے اپنی ماں کو بتا رکھا تھا کہ اس کے اور اس کی بیوی کے درمیان جسمانی تعلقات نہیں ہیں۔

ملی پارمر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بہو نے یہ منت مان رکھی تھی کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ جماع نہیں کرے گی۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملی پارمر کا کہنا تھا کہ بیوی کے ساتھ جماع نہ کرنے کی وجہ سے اس کا بیٹا ذہنی تناؤ کا شکار تھا جس کے بعد وہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوا۔ کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

Read Comments