Aaj Logo

شائع 14 اگست 2020 11:51pm

کیمبرج: طلباء کے نتائج پر نظرثانی شروع، شفقت محمود

پاکستان طلباء کی جانب سے مایوسی اور شدید غم و غصے کے اظہار اور پاکستانی حکومت کی جانب سے مداخلت کے بعد کیمبرج نے گریڈنگ سسٹم پر نظر ثانی شروع کردی ہے۔اس بات کی تصدیق وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنی ایک پوسٹ میں کی ۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بہت جلد اس حوالے سے کیمبرج کی جانب سے اعلان کیا جائے گا۔شفقت محمود نے مزید کہا ہے کہ کیمبرج اپنے بچوں کے امتحانی نتائج پر نظرثانی پر فیصلے سے متعلق منگل تک آگاہ کرے گا۔پاکستانی طلباء کی جانب سے کیمبرج کے امتحانی نتائج پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ ان نتائج کے بعد وہ بیرون ملک یونیورسٹی میں داخلہ نہیں لے سکتے۔

Read Comments