Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

کیمبرج: طلباء کے نتائج پر نظرثانی شروع، شفقت محمود

پاکستان طلباء کی جانب سے مایوسی اور شدید غم و غصے کے اظہار اور...
شائع 14 اگست 2020 11:51pm

پاکستان طلباء کی جانب سے مایوسی اور شدید غم و غصے کے اظہار اور پاکستانی حکومت کی جانب سے مداخلت کے بعد کیمبرج نے گریڈنگ سسٹم پر نظر ثانی شروع کردی ہے۔ اس بات کی تصدیق وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنی ایک پوسٹ میں کی ۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بہت جلد اس حوالے سے کیمبرج کی جانب سے اعلان کیا جائے گا۔ شفقت محمود نے مزید کہا ہے کہ کیمبرج اپنے بچوں کے امتحانی نتائج پر نظرثانی پر فیصلے سے متعلق منگل تک آگاہ کرے گا۔ پاکستانی طلباء کی جانب سے کیمبرج کے امتحانی نتائج پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ ان نتائج کے بعد وہ بیرون ملک یونیورسٹی میں داخلہ نہیں لے سکتے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div