متحدہ عرب امارات اوراسرائیل معاہدے پر پاکستان نے محتاط ردعمل دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے دورس اثرات سامنے آئیں گے۔ پاکستان کی فلسطینی عوام کے حقوق کے ساتھ مکمل کمٹمنٹ ہے۔
ترجمان دفتر کارجہ کے مطابق فلسطینی عوام کا حق خود ارادیت کا حق بھی اس میں شامل ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔
ردعمل میں مزید کہا گیا کہ پائیدار امن کیلئے پاکستان اقوام متحدہ اور او آئی سی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان کا مؤقف فلسطینی حقوق اور خواہشات کے مطابق اوراس کے جائزہ پرمبنی ہوگا۔