Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات معاہدے پر پاکستان کا محتاط ردعمل

متحدہ عرب امارات اوراسرائیل معاہدے پر پاکستان نے محتاط ردعمل...
شائع 15 اگست 2020 08:22am

متحدہ عرب امارات اوراسرائیل معاہدے پر پاکستان نے محتاط ردعمل دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے دورس اثرات سامنے آئیں گے۔ پاکستان کی فلسطینی عوام کے حقوق کے ساتھ مکمل کمٹمنٹ ہے۔

ترجمان دفتر کارجہ کے مطابق فلسطینی عوام کا حق خود ارادیت کا حق بھی اس میں شامل ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ردعمل میں مزید کہا گیا کہ پائیدار امن کیلئے پاکستان اقوام متحدہ اور او آئی سی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان کا مؤقف فلسطینی حقوق اور خواہشات کے مطابق اوراس کے جائزہ پرمبنی ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div